اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان خطرے میں ہے: بحرین 14 فروری تحریک کا انتباہ

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان خطرے میں ہے: بحرین 14 فروری تحریک کا انتباہ

بحرین کی 14 فروری نامی تحریک کے نوجوانوں نے اپنے رہبر اعلیٰ شیخ عیسی قاسم کی مسلسل نظر بندی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی نوجوان گروہوں کے اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اہم سرجری سے گزرنے کے بعد اب بھی حکومت شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کو مناسب علاج معالجہ کی سہولیات سے دانستہ طور پر محروم رکھے ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ حکام نے آپریشن کے فورا بعد شیخ عیسیٰ قاسم کو ہسپتال سے واپس ان کے الدارز شہر میں واقع گھر منتقل کر کے نظر بند کر دیا ہے۔ حالانکہ انہیں اسپتال میں رکھ کر بہتر طبی نگہداشت میسر آ سکتی تھی۔

یاد رہے کہ 80سالہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی محض دو ماہ کے قلیل عرصہ میں یہ دوسری سرجری تھی۔

نوجوانوں کے اتحاد نے اپنے بیان میں شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت کے مسائل اور ان کی زندگی کو درپیش خطرات کیلئے بحرینی حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا اور کہا ہے کہ حکومت یہ مت بھولے کی شیخ عیسیٰ قاسم کی زندگی کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اسے جواب دہ اور اس کا حساب دینا پڑے گا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment