اردو
Tuesday 7th of January 2025
0
نفر 0

رہبر انقلاب: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا/ امریکا ایرانی تیل کی برآمدات کو نہیں روک سکتا

رہبر انقلاب: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا/ امریکا ایرانی تیل کی برآمدات کو نہیں روک سکتا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی سازش کو ناکام اور شکست خوردہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا، ایران کے تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ کام اور مزدور کے آغاز کے موقع پرلیبر یونین کے ہزاروں کارکنوں کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی سازش کو ناکام اور شکست خوردہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا، ایران کے تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ رہبر معظم نے ملک میں لیبر یونینوں کی کارکردگی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی ترقی اور پیداوار کے سلسلے میں مزدور طبقہ کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کام کو ایک گرانقدر حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: کام کی قدر و قیمت کو عام فہم بنانا چاہیے تاکہ مزدور کی اہمیت کا مقام بھی پہچانا جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیداوارکی رونق میں کام و تلاش کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پیداوار کی رونق مزاحمتی اقتصاد کا ایک اہم حصہ ہےاگر مزاحمتی اقتصادی پالیسیاں کو عملی جامہ پہنا دیا جائے تو ایران کے تیل اور اقتصاد کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی حکام کی سازشیں ناکام اور غیر مؤثر ہوجائيں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی عزت کو ہر قوم کے اصلی مسائل اور ترجیحات میں قراردیتے ہوئےفرمایا: کوئی بھی قوم دشمنوں کے زیر اثر رہنا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی وہ دشمنوں کے فیصلوں کو قبول کرتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ہیں ایرانی قوم کے خلاف نہیں، حالانکہ ان کی یہ دشمنی اور عداوت ایرانی قوم کے ساتھ ہے کیونکہ اسلامی جمہوری نظام عوام کی مدد سے قائم ہوا ہے اگر عوام کی مدد نہ رہے تو اسلامی جمہوری نظام بھی باقی نہیں رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برس میں دشمنوں کی مختلف سازشوں اور ایران کے تیل کی برآمد کے سلسلے میں امریکہ کی حالیہ سازش اور کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم اور حکام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اگر وہ ہمت کریں اور چاہیں تو وہ تمام امریکی رکاوٹوں کو توڑ دیں گے اور امریکہ کی اس مذموم کو شش کو بھی ناکام بنادیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران جتنی مقدار میں لازم اور ضروری سمجھے تیل کی برآمد کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا: تمہاری دشمنی اور عداوت کا جواب دیا جائےگا ، ایرانی قوم ایسی نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش اور عداوت کرتا رہے اور وہ بیٹھ کر تماشا دیکھتی رہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےایران پر تیل کے سلسلے میں امریکہ کے دباؤ کو بھی ایک اہم فرصت اور موقع قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم تیل پراپنا انحصار کم کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

دیدار جمعی از کارگران با رهبر معظم انقلاب

۔۔۔۔۔۔۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سیدالشہداء بریگیڈ 10 کے سابق کمانڈرجنرل غلامی ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
وزارت داخلہ کی مفروضاتی رپورٹ پر آغا حسن کا شدید ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ
سانحہ نائجیریا کی حقیقت کیا ،عینی شاہد کے اہم ...
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں
عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز پر ...

user comment