اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

سری لنکا دھماکوں میں انتہائی مطلوب ملزم زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق

کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 8 خود کش بم دھماکوں کے الزام میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور شدت پسند تنظیم کے سربراہ زہران ہاشم کے شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

% buffered00:00Current time00:54


داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں ہاشم زہران کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تصدیق ہوتی ہے کہ ہاشم شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہوا جہاں اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی موجود تھا۔

زہران ہاشم مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کے مرکزی رہنماؤں میں سے تھا تاہم داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں زہران ہاشم کو دیگر 6 نقاب پوش جنگجوؤں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں صرف زہران ہاشم نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا ہوا تھا۔

زہران ہاشم پر بدھ مت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے اور بدھا کے مجسموں کو تباہ کرنے کے الزامات ہیں تاہم کچھ عرصے قبل ہاشم زہروان نے مقامی شدت پسند تنظیم التوحید سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی سربراہی میں ایک چھوٹا سا گروہ تشکیل دیا تھا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ...
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری ...
در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش
آل سعود نے ایک اور ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار ...
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

 
user comment