سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی تاحال جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔