فن وثقافت گروپ: اس ادارے كے آئندہ كے مقاصد میں بين الاقوامی تحقيقات كے لئے پروگرامنگ اور دوسرے ممالك میں صحيح دينی اور فكری گروپوں كو متحرك بنانے اور بحث و گفتگو كے انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين "علمی" نے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نمائندوں اور عہديداروں كے دينی اجلاس میں كہا ہے كہ اس ادارے كی مہم ترين ذمہ داری ايك جامع تحقيقی نظام كی تدوين، پروگرامنگ اور تحقيقی پروگراموں كی رہنمائی كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كا ايك علمی اور جامع نقشہ پيش كرنا اس تحقيقی كونسل كے منظورہ شدہ قانون اور صدر كی تاكيد ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم نے آئندہ پانچ سالہ پروگرامنگ میں المصطفی يونيورسٹی كو عالمی سطح پر تعليمی، تحقيقی مركز كے طور پر متعارف كروانے كا ارادہ ركھتے ہیں تاكہ حوزہ علمیہ اور معارف اہل بيت(ع) كو بين الاقوامی سطح پر پيش كيا جا سكے۔
524899