ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے صوبے الانبار میں امریکی فوجی مرکز کے قیام کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو اس کی ایک اور خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے- عراق میں اس وقت عین الاسد اور الحبانیہ میں امریکی فوجی مراکز موجود ہیں جن میں پانچ سے چھے ہزار تک امریکی فوجی موجود ہیں- گزشتہ ہفتے بھی عراق کے ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ الانبار میں امریکی فوجی مرکز کے قیام کی کوشش جاری ہے اور اس کے اس اقدام کا مقصد، الانبار کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے عوامی رضاکاروں نے صوبے الانبار کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی میں امریکی فوجیوں کی کسی بھی قسم کی مداخلت پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے- عراق کے عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ الانبار میں امریکی فوجیوں کی موجودگی باعث تشویش ہے-
source : abna