سياسی گروپ: آيسسكو كے انچارج "عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے "عالم اسلام اور امريكہ" نامی بين الاقوامی سيمينار میں اپنے پيغام میں كہا ہے كہ صیہونی حكومت نے اپنے وحشيانہ اقدامات اور سياست كے ذريعے عالم اسلام اور امريكہ كے تعلقات كو نقصان پہنچايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبدالعزيز التويجری نے ۱۷ جون كو مصر كے شہر اسكندریہ میں عالم اسلام اور امريكہ كے تعلقات نامی سيمينار میں اپنے پيغام میں كہا ہے كہ امريكی صدر باراك اوباما نے گزشتہ سال قاہرہ میں اپنی تقرير میں تبديلی كے بارے میں گفتگو كی تھی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان مسئلہ فلسطين اور اسرائيلی وحشيانہ مظالم كے نتيجے میں فلسطينی عوام كے مصائب اور مشكلات كے بارے میں امريكی سياست میں تبديلی كے منتظر تھے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=600084