کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی مبینہ فائرنگ میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دو شہری مارے گئے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین ہندوستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر عباس پور کے مقام پر ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر ہندوستان نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ سرحد پار شیلنگ کے نتیجے میں اس کا ایک فوجی اور ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔