رسا نیوز ایجنسی ـ رمضان المبارک کے پہلے نماز جمعہ میں صہیونی حکومت کی فورس نے مسجد الاقصی کی طرف ۴۵ سال سے کم عمر کے لوگوں کو جانے پر پابندی لگا دی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے نماز جمعہ میں صہیونی حکومت نے ۲۰۰۰ سے بھی زیادہ پلیس شرق بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی طرف تینات کر دی ہے ۔
وہ مسلمان جو صرف ۴۵ سے ۵۰ سال سن کے ہیں ان کو ہی اجازت ہے کہ وہ اس مقدس مکان کی طرف جا سکتے ہیں اور کوئی بھی فلسطینی ۳۵ سال سے کم عمر والا کرانہ باختری سے مسجد الاقصی کی طرف نہی جا سکتا ۔
قابل ذکر ہے ، قدس کا غاصب حکومت نے ابھی تک کئی مرتبہ مسجد الاقصی میں فلسطینوں کو نماز جمعہ کے لئے جانے پر پابندی لگا چکی ہے اور اس حکومت کا ارادہ ہے کہ اسی طرح رمضان المبارک کے تمام جمعہ میں پابندی لگی رہے ۔
ضروری بات یہ ہے کہ اسرائیل صہیونی حکومت نے ابھی تک کئی مرتبہ اس مسجد کے اندر نمازیوں پر انسو گیس اور پلاسٹیک کے گولیوں سے حملہ کر چکی ہے ۔
source : http://www.rasanews.ir/