اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کار بم کا یہ دھماکہ بدھ کے روز الصدر سٹی کے پر ہجوم بازار میں اس وقت ہوا جب لوگ ضروریات زندگی کی خریداری میں مصروف تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں کم سے کم 31 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں کی شمالی بغداد کے علاقے البوخمیس میں کارروائی کے دوران چار خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس نے ایک مکان میں چھپے چار دہشت گردوں کو خودسپردگی کی پیشکش کی لیکن انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق چاروں خودکش حملہ آور تھے اور شہر میں دہشت گردی کی واردات کی نیت سے یہاں چھپے ہوئے تھے۔