اردو
Wednesday 8th of January 2025
0
نفر 0

آیت اللہ سبحانی: اسلام کو بدنام کرنے والے تکفیری ٹولے اسلامی تحریکوں کے مدعی نہیں ہو سکتے

آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ’’عصر حاضر دور میں تکفیری خطرات‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کانفرنس کی عالم اسلام میں افادیت کی اشارہ کیا اور
آیت اللہ سبحانی: اسلام کو بدنام کرنے والے تکفیری ٹولے اسلامی تحریکوں کے مدعی نہیں ہو سکتے

آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ’’عصر حاضر دور میں تکفیری خطرات‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کانفرنس کی عالم اسلام میں افادیت کی اشارہ کیا اور کہا: اس طرح کی کانفرنسیں عالم اسلام میں کافی مثبت اثرات چھوڑتی ہیں اور سادہ لوح انسانوں اور تکفیریوں کی مسلمانی کا دھوکہ کھانے والوں کو بیدار کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تکفیری ٹولے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کہا: وہ ٹولے جو اسلام کا اس حد تک چہرہ بگاڑ رہے ہوں اور الہی دین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہوں وہ کیسے اسلامی تحریکوں کے دعویدار بن سکتے ہیں؟
شیعوں کے مرجع تقلید نے اس کانفرنس سے خطاب میں کہا: کانفرنس میں بیان کی جانے والی باتیں مختلف میدانوں میں عالم اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہیں اور آپسی روابط میں مزید وسعت کا باعث بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ عصر حاضر میں تکفیری خطرات کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز قم میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

آیت اللہ سبحانی: تکفیری ٹولے اسلامی تحریک کا دعویٰ نہیں کر سکتے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ’’موجودہ دور میں تکفیری خطرات‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں کہا: اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد کے عالم اسلام میں کافی مثبت اثرات رونما ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تکفیری ٹولے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کہا: یہ ٹولے اسلام کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں لہذا وہ اسلامی تحریکی کے دعویدار نہیں بن سکتے۔

شیعوں کے مرجع تقلید نے اس کانفرنس سے خطاب میں کہا: کانفرنس میں بیان کی جانے والی باتیں مختلف میدانوں میں عالم الاسلام کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہیں اور روابط میں وسعت کا مزید باعث بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ عصر حاضر میں تکفیری رجحانات کا خطرہ کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز قم میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی علماء اور دانشوروں نے شرکت کی


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مساجد امن کی درسگاہیں ہیں جنہیں قتلگاہوں میں ...
قرآن مجيد كے ذريعہ ہی حقيقت كو كشف كيا جا سكتا ہے
مساجد میں خواتین امامہ کا تقر دینی معاملا ت کیلئے ...
شیعیان کویت کی کامیابی۔ شاتم اہل بیت (ع) پر مقدمے ...
مقبوضہ فلسطين میں سالانہ ۲۰ یہودی حلقہ بگوش اسلام
شام کے دو شیعہ نشین شہر ’’نبل‘‘ اور ...
آیت الله شبستری: امریکا کو خوف ایٹم بم سے نہیں ...
عراق: ناصریہ میں خواتين كے لیے خصوصی قرآنی كورسز ...
شامی فوج نے صوبہ حمص کے دو شہروں کو آزاد کروا لیا
علامہ ساجد نقوی: جسٹس جاوید اقبال کا انتقال قوم ...

 
user comment