آذربائیجان کی اسلامی جماعت نے کہا ہے کہ وہابی افکار سعودی عرب کے سرمائے سے فروغ پارہے ہیں۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی حزب اسلامی کے سربراہ "محسن صمدوف" نے کہا ہے کہ وہابیوں نے سنہ 1997 سے اب تک آذربائیجان میں متعدد مراکز اور اڈے قائم کئے ہیں اور وہابی مساجد تعمیر کرکے یا پہلے سے موجودہ مساجد میں اثر و رسوخ بڑھا کر اپنے عقائد و افکار کی پرچار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا: وہابیوں نے آذربائیجان میں عوام کے نامناسب معاشی حالات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر آذربائیجان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور اسی سرمایہ کاری کے نتیجے اس وقت آذربائیجان کے 15 ہزار افراد نے وہابی تفکر اپنایا ہے۔
صمدوف نے کہا کہ مغربی طاقتیں بھی آذربائیجان کی حکومت کے ساتھ بظاہر دوستانہ تعلقات کے باوجود اس ملک میں مخملی انقلاب (Velvet Revolution) کے لئے ماحول فراہم کررہی ہیں جبکہ آذری حکومت اس وقت مغرب کے دیئے ہوئے 80 فیصد منصوبوں کو من و عن نافذ کررہی ہے اور ہر روز اپنے اسلامی اور قومی اقدار و اہداف سے دور ہوکر مغربی ثقافت کو عملی جامہ پہنا کر فساد و فحشاء اور مختلف قسم کی برائیوں کو رواج دی رہی ہے۔
یادرہے کہ آذربائیجان کی مطلق اکثریتی آبادی شیعیان اہل بیت (ع) پر مشتمل ہے۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=191817