۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ایک بازار میں اتوار کی رات ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کار بم د
کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ایک بازار میں اتوار کی رات ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کار بم دھماکے کے نتیجے میں دسیوں دکانوں اور گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے مختلف علاقوں میں گزشتہ مہینوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی- اس سے پہلے اتوار کے روز دہشت گرد گروہوں نے صوبہ صلاح الدین میں تکریت بیجی روڈ پر چار کار بم دھماکے کئے تھے جن میں چودہ افراد مارے گئے تھے-
source : abna