سياسی گروپ: ملائيشيا كی اسلامی آرگنائزيشن كونسل "MAPIN" ماہ مبارك رمضان میں غزہ كے لئے ايك امدادی قافلہ روانہ كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Bernama" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی آرگنائزيشنز كونسل كے انچارج محمد عزمی عبدالحميد نے ۱۵ جون كو اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ۸ جون كو غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كے بعد طے یہ پايا ہے كہ یہ جديد امدادی قافلہ "رفح" كی سرحد سے غزہ میں داخل ہو گا۔
انہوں نے اس قافلے كو روانہ كرنے كے مقصد كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس قافلے كو روانہ كرنے كا مقصد غزہ كے لوگون كو امدادی سازوسامان ملنے پر اطمينان حاصل كرنا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=599359