چیچنیا میں اسلامی طرز کی نمائندگی کرنے والے ملبوسات کا فیشن شو منعقد ہوا۔
اسلامی طرز معاشرت کی عکاسی کرنے والے ان ملبوسا ت خصوصا گائونز کی تیاری دو چیچن بہنوں نے کی ، اور اس فیشن شو کا نام یو آر ان پیراڈائز رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان ملبوسات کو صرف اسلامی ممالک ہی نہیں بلکہ تمام ممالک کی خواتین اپنائیں تاکہ وہ سب جنت کی حقدار بن سکیں ۔
اس فیشن شو میں پچیس چیچن خواتین نے حصہ لیا انھوں نے اسلامی لباس پہن کر اس شو میں شرکت کی اور اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ملبوسات نہ صرف مسلمان بلکہ تمام خواتین کے لئے بہترین لباس ہے۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=187352