انگلینڈ کی پہلی مسجد کی تعمیر نو اور مرمت پر 3 ملین پونڈ خرچ ہونگے۔گریڈ سیکنڈ کی حامل عمارت کی بحالی چھت کی ہنگامی مرمت کے بعد شروع ہوگی جو نمبر 8 بروہم ٹیرس، لیورپول میں شروع کی جائے گی سائٹ ورک 2011ء میں مکمل ہوجائے گا جو مسجد کی بحالی، نئی مسجد، آنگن، میوزیم، گیلری، لرننگ سینٹر لائبریری اور کیفے پر مشتمل ہوگا۔ مسجد کا افتتاح کرسمس ڈے 1889ء کو ولیم ہینری کوئیلیم William Henry Quilliam نے کیا تھا جو دولت مند واچ میکر کا بیٹا تھا اور مسلمان ہوگیا تھا اس نے مراکش کے دورے کے بعد اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام عبدالله کوئیلیم (Abdullah Quilliam) رکھا تھا۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=130911