اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اگر یہی سلسلہ 7 مہینے مزید جاری رہے تو ڈنمارک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بیدار رہیں اور سیون اپ مت پئیں اور ڈنمارک کی مصنوعات مت خریدیں۔ ڈینش پنیر، مکھن، دودھ اور دوسری ڈیری مصنوعات مت استعمال کریں۔
یہ دور مسلمانوں کی آزمائش کا دور ہے اور ہر طرف سے اسلام و قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین ہورہی ہے جبکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شفاعت کی امید لئے بیٹھے ہیں۔ ایسے میں کیا ہم اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ ڈنمارک کی مصنوعات سے استفادہ نہ کریں اور دوسروں کو اس سلسلے میں بتائیں اور ڈنمارک کی اسلام دشمنی کو افشا کریں؟
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=183340