بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كے كليسا نے كہا ہے كہ اگر ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منايا گيا تو اسلام و مسيحت كے تعلقات مخدوش ہو جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "lefigaro" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انڈونيشيا كے كليساؤں نے امريكی صدر باراك اوباما كو ايك كھلا خط لكھا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ اگر ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منايا گيا تو اسلام اور مسيحت كے تعلقات مخدوش ہو جائیں گے۔
واضح رہے كہ انڈونيشيا عالم اسلام كا سب سے بڑا ملك ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=651509