بین الاقوامی: ہالینڈ کے ایک محقق نے کہا ہے کہ 2005 سے لیکر 2010 تک ہالینڈ کی مساجد میں 117 حملے ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں سماجی علوم کے ایک محقق نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں مساجد پر حملوں کا اصلی سبب اسلام سے دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا مساجد پر کچھ حملے مساجد کی دیواروں پر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات لکھنے کی صورت میں ہیں اور کچھ حملوں میں مساجد کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ان میں سے بیشتر موارد میں حکومت ان حملوں میں ملوث افراد کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ میں جن مساجد کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ان میں سے بیشتر مساجد بڑے شہروں سے باہر ہیں۔
یادرہے کہ ہالینڈ میں مسلمان اس ملک کی مجموعی آبادی کا پانچ فیصد ہیں اور اس ملک میں مساجد کی تعداد 450 ہے۔
source : http://www.shabestan.net