اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے موت

۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے منگل کے روز علی احسن محمد مجاہد کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے جنگی جرائم کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بنگلہ دیشی اٹارنی ج
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے موت

کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے منگل کے روز علی احسن محمد مجاہد کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے جنگی جرائم کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بنگلہ دیشی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت کی توثیق ہوگئی ہے اور ان کو آئندہ چند ماہ میں پھانسی دینے کا امکان ہے-
علی احسن محمد مجاہد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے ایک سینیئر لیڈر ہیں، ان کو جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے-
مجاہد پر انیس سو اکہتر میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے- ان پر نسل کشی اور آزادی کی تحریک کے دوران لوگوں کے اغوا اور ایذا رسانی جیسے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے مجاہد کو موت کی سزا سنائے جانے پر ان کے حامیوں نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے تھے- ان مطاہروں کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں- جنگی جرائم کی عدالت نے پیر کے روز جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر غلام اعظم کو بنگلہ دیش کی تحریک آزادی کے دوران تشدد کے لئے اکسانے کے الزام میں اکانوے سال قید کی سزا سنائی تھی


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حرم امام رضا(ع) میں ائرلینڈ کے ایک عیسائی جوان نے ...
روس كے شہر "نوگينسك"میں نئی مسجد كا افتتاح
برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
یمن: تحریک انصاراللہ کا عبوری حکومت کی تشکیل کا ...
پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ...
امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ...
دين اسلام، ليبيا ميں قانون کي بنياد ہوگ
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...

 
user comment