اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ہے

بین الاقوامی: دلاس شہر میں البینہ نامی عربی لینگوئج تعلیمی سنٹر کے سربراہ نعمان علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی زیادہ ترمساجد میں ائمہ جماعت موجود نہیں ہیں اور اس ملک کی زیادہ ترمساجد میں سب سے بڑا بحران امامت کا فقدان ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نعمان نے امریکی ریڈیو این بی آر سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کے اکثر مسلمان کی پیدائش دیگر ممالک میں ہوئی ہے اور وہ دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں اسی بنا پر وہ امریکی معاشرے میں زندگی کے طور طریقوں کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے ہیں۔
نعمان نے مزید کہا ہے کہ شمالی امریکہ کے آئی ایس این ای نامی اسلامی معاشرہ انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی مساجد میں اس وقت فقط ۴۴فی صد ایسے ائمہ جماعت ہیں کہ جن کا تعلق امریکہ سے ہے اور مساجد پر توجہ دینے کی وجہ سے وہ تنخوا ہیں لے رہے ہیں جبکہ باقی مساجد عوامی امداد پر چل رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس مشکل کا اصلی سبب ان حالیہ دس سالوں کے دوران مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہے ۔ اسی بنا پر گزشتہ دس سالوں کے دوران اس ملک میں مساجد کی تعداد میں ۷۴فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہی چیز سبب بنی ہے کہ ائمہ مساجد کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
نعمان علی خان نے مزید کہا ہے کہ جوان مسلمانوں سے ارتباط قائم کرنے کے لیے انگریزی زبان اور جوان ائمہ جماعت کا نہ ہونا امریکہ کے مسلمانوں کی سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ امریکی مساجد کے زیادہ ترائمہ جماعت بوڑھے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حرم امام رضا(ع) میں ائرلینڈ کے ایک عیسائی جوان نے ...
روس كے شہر "نوگينسك"میں نئی مسجد كا افتتاح
برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
یمن: تحریک انصاراللہ کا عبوری حکومت کی تشکیل کا ...
پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ...
امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ...
دين اسلام، ليبيا ميں قانون کي بنياد ہوگ
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...

 
user comment