قرآنی سرگرمياں گروپ: امريكہ كے شہر "اكلاھما سٹی" كے اسلامی سنٹر نے امريكہ كے غير مسلموں كو قرآن كريم اور اسلامی مفاہيم سے آگاہ كرنے كی غرض سے قرآن كريم سے آگاہی كی سلسلہ وار نشستوں كو منعقد كرنے كا اقدام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Newssok" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۱ اكتوبر كو آغاز ہونے والی ان نشستوں كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم، اسلام اور مسلمانوں كی حالیہ اہانتوں كا مقابلہ كرنا ہے۔
ان سلسلہ وار نشستوں میں سے پہلی نشست "قرآن اور نرمی" كے موضوع پر ۲۸ اكتوبر اور دوسری دو نشستیں ۴ اور ۱۱ نومبر كو منعقد ہوں گی۔
اكلاھما سٹی كے اسلامی سنٹر كے شعبہ نشرواشاعت كے انچارج "سعد محمد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ امريكہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات كے بعد قرآن كريم كے بارے میں متعدد سوالات پوچھے جا رہے ہیں لہذا اسلامی سنٹر كے عہديداروں نے ان نشستوں كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
source : http://www.iqna.ir