سياسی گروپ: لبنان كے شمالی علاقے "طرابلس" كے سنی مفتی نے ۱۷ اكتوبر كو مسلمانوں، عيسائيوں اور شيعہ اور سنی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان تفرقہ ڈالنے كو حرام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس میں لبنانی شخصيات كے اجتماع سے اپنے خطاب كے دوران شيخ "مالك اشعار" نے عقل اور درايت سے استفادہ اور نااميدی اور كفر سے دچار نہ ہونے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اشعار نے مزيد كہا كہ شيعہ اور اہل سنت كے پيروكارں اور اسی طرح اسلام اور عيسائيت جيسے دو آسمانی اديان كے مابين تفرقہ اور اختلافات كو ہوا دينا حرام ہے۔
مفتی طرابلس نے آخر میں كہا كہ بعض لوگ طرابلس میں فرقہ واريت كو ہوا دے رہے ہیں ليكن اللہ كے حكم سے ان كی یہ كوششیں ناكام ہوں گی۔
source : http://www.iqna.ir