بین الاقوامی: سعودی عرب میں ایک شیعہ استاد کو بچوں کو شیعہ مذہب کے مطابق نماز کی تعلیم دینے کے جرم میں اسکول سے نکال دیا گیا۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک شیعہ استاد کو اپنے شاگردوں کو شیعہ مسلک کی نماز سکھانے کے جرم میں ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔
فوزی شنر نامی شیعہ استاد کو سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں ایک اسکول میں معلم تھا دو وہابی استاد اس کی حرکات و سکنات پر نطر رکھے ہوئے تھے انہوں نے اس شیعہ استاد کی وزارت تعلیم میں شکایت کی اور وزارت تعلیم نے فوزی شنر کو ملازمت سے معطل کر دیا۔
اب یہ شیعہ معلم سعودی عرب کے کسی سرکاری ادارے میں ملازمت نہیں کر سکتا۔
یاد رہے کہ فوزی شنر شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ وہ ۱۷ سال سے سعودی عرب کی ریاست قطیف میں ایک اسکول میں استاد تھا۔
source : http://www.shabestan.net