ہندوستان کےشہر ممبئی میں مسلمان خواتین نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔
ابنا: ہندوستان کےشہر ممبئی کی مسلمان خواتین نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مہاراشٹر کے دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والی مسلمان خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کاکہنا تھا کہ حجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔خواتین نے کہا کہ وہ دنیا کو یہ بتا دینا چاہتی ہیں کہ فرانس میں برقع پر پابندی کا فیصلہ بالکل غلط ہے،اگر ان کا خیال ہے کہ اس طرح وہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑ سکیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ایک مقرر نے کہا کہ مسلم خواتین کا حق ہے کہ وہ جو لباس مناسب سمجھیں پہنیں مسلمان خواتین کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور تعصب و نسل پرستی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ہندوستانی مسلم خواتین نے فرانسیسی حکومت کے اقدام کو انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف قراردیا ہے۔
source : http://www.abna.ir