رسا نیوزایجنسی - سلفی عناصر نے سوریہ گورمنٹ کو تخریب حرم حضرت زینب (س) کی دھمکی دی ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سلفی عناصر نے سوریہ کی کچھ مسجدوں اور اولیاء الھی کی بارگاہوں کو ویران کے کرنے کے بعد سوریہ گورمنٹ کو دھمکی دی کہ حرم حضرت زینب (س) کو بھی منھدم کردیں گے ۔
عراقی نیوز ایجنسی سرا نے اس سلسلے میں بیان کیا : سلفی متعصب عناصروں نے گذشتہ روز سوریہ گورمنٹ کو دھمکی دی ہے کہ حرم مطهر حضرت زینب (س) جو ایک مذبھی مکان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی زیارت گاہ ہے ویران کردیں گے ۔
یہ اس حال میں ہے کہ متعصب وہابیوں نے گذشتہ دنوں اس ملک کی بہت ساری مسجدوں اور اولیاء الھی کی مزاروں کو اڑا دیا اوردھمکی دی ہے کہ مسجد و ضریح مقام راس الحسین (ع) پر بھی حملہ کریں گے ۔
یہ جنایتیں علماء مصر و الازهر کے شدید اعتراضات سے روبرو ہوئی ہیں اور اسلامی ریسرچ کونسل الازھر نے فتوے دے کر مساجدوں اور اولیاء الھی کی بارگاہوں پر تجاوز کو شرعا حرام اعلان کیا ہے ۔
وھابی اماکن مقدسہ اور مسلمانوں کے قتل عام کے ذریعہ امت اسلامیہ میں جنگ داخلی کے خواھاں ہیں گذشتہ زمانے میں بھی بقیع میں ائمہ اطھار کی قبروں کے خراب کرکے اور حرم مطهر امامین عسکریین (ع) سامرا میں بمب رکھکر عظیم فتنہ برپا کرچکے ہیں ۔
source : http://rasanews.ir