بين الاقوامی گروہ : توہين رسالت كے مرتكب ڈنماركی كارٹونسٹ «كورٹ وسترگارد» كے خلاف كل بروز اتوار بمطابق ۲۵ اپريل كو غائبانہ عدالتی كاروائی كا باقاعدہ آغاز كر ديا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس سے نكلنے والے كثير الاشاعت اخبار «lefigaro» كے حوالے سے اخبار نويسوں اور سياسی كاركنوں كے وكيل «طارق هوامده»(Tarek Hawamdeh) سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے عدالتی كاروائی كی خبر ديتے ہوئے مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص ) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے اخبار ويسٹر گارڈ سميت دوسرے ڈنماركی اخبارات كے خلاف عدالتی كاروائی كا آغآز اردن كے اخبار نويسوں اور سماجی كاركنوں كی درخواست پر اردن كے شہر امان میں كر ديا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عدالت كے جج «نصير شحاده» نے گواہوں كے بيانات سننے كے لیے آئندہ پيشی آٹھ مئی تك كے لیے مؤخر كر دی ہے۔
source : http://www.iqna.ir/