اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ

عبدالمناف۔برلین
جرمنی کے دارلحکومت برلین میں "منہاج الحسین برلین رجسٹرڈ"  کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں اس سال سویڈن سے تشریف لائے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ ذاکر حسین صاحب دام ظلہ نے خطاب فرمایا۔

اللہ کے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیثِ مبارک "ان الحسین مصباح الہدٰی و سفینۃ النجاۃ"  کے موضوع پر قبلہ مولانا صاحب نے فکر انگیز تقاریر ارشاد فرمائیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک مسلمان مجموعی طور پر اہلبیت علیہم السلام کا دامن نہیں تھامیں گے اسی طرح متزلزل رہیں گے۔ آپ نے اتحاد بین المسلمین کو اجتماعی طور پر وقت کی ضرورت اور  تقویٰ اور تزکیہء نفس کو انفرادی حاجت کہا،  آپ نے عشرہ کی تاریخوں کے مطابق اہلِ بیت علیہم السلام کے مصائب کو ذکر فرمایا۔

آپ نے تقوٰی،  امر بالمعروف و نہی عن المنکر، جیسے موضوعات کے علاوہ تربیتِ اولاد کے ذیل میں بھی گفتگو کی،  لیکن  آیاتِ قرانی اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں  " شیعہ کی پہچان اور  شیعہ کی ذمہ داریاں"  وہ عنوان تھا جس کو مولانا صاحب نے مؤمنین کے لیے بطورِ خاص موضؤعِ سخن بنایا ۔

آٹھ محرم کی شب کو جناب عباس علمدار علیہ السلام کے علم کی شبیہ برامد کی گئی  جبکہ شبِ عاشور جناب علی اصغر کے جھولے کی شبیہ برامد ہوئی،  روزِ عاشور کی مجلس کے بعد عاشوراء کےاعمال اجتماعی طور پر مولانا صاحب کی اقتداء میں اداء کیے گئے،  فاقہ شکنی کے بعد مجلسِ شامِ غریباں منعقد ہوئی،  اس سلسلہ کی آخری مجلس سوئم کی شب پربا ہوئی۔

ان مجالس میں برادرانِ اہلِ سنت کی بڑی تعداد نے انتہائی عقیدت و جذبہ  کے ساتھ شرکت کی، بعد از مجالس اِن بھائیوں کا مولانا موصوف سے استفسارات کا سلسلہ بھی رہا،  مولانا نے بہت احسن طریقہ سے علمی تشنگی کو دور کیا -

مجالس کا آغاز تلاوتِ قران سے ہوتا رہا جس کے لیے برائے تربیت چھوٹے بچوں کو موقع دیا جاتا رہا، تلاوتِ قران کے فوراً بعد ہر روز برائے حصولِ خیر و مغفرت، حدیثِ کِساء پڑھی گئی، جناب سید عامر بخاری اور تجمل حسین نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی، نظامت جناب حیدر علی جعفری کے ذمہ تھی،  نوحے جناب میاں افضل لطیف، میاں اکمل لطیف اور جناب شبیر حیدر نے پڑھے،  اہلِ بیت علیہم السلام کے دیگر مدح خوانوں میں جناب محمد ارشاد شاد،  میاں غلام مصطفٰی،  میاں احسان لطیف اور  ملک صفدر علی شامل تھے ۔

ہر روز بعد از مجلس مولا حسین علیہ السلام کی نیاز  کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

چودہ محرم کو آیۃ اللہ العظمٰی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے یورپ میں وکیل جناب سید کاشمیری اور برلین میں وکیل جناب سید محمد عامر مدظلہم نے "منہاج الحسین برلین رجسٹرڈ "  کو شرفِ میزبانی بخشا،  آقائے کاشمیری نے مؤمنین سے خطاب فرمایا اور پند و نصائح کے ساتھ ساتھ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان فرمائے -

چہلم کی مجلس کے لیے یہاں  اوسلو،  ناروے سے حجۃ الاسلام و المسلمین جناب ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ صاحب مد ظلہ مدعو ہیں۔


source : ttp://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=intakhabailanat&article=11688
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صومالیہ: متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قریب ...
مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ ...
حرم امام رضا(ع) میں ائرلینڈ کے ایک عیسائی جوان نے ...
روس كے شہر "نوگينسك"میں نئی مسجد كا افتتاح
برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
یمن: تحریک انصاراللہ کا عبوری حکومت کی تشکیل کا ...
پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ...
امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ...
دين اسلام، ليبيا ميں قانون کي بنياد ہوگ
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے ...

 
user comment