بين الاقوامی گروپ : ديانت پبليكيشنز تركی (T.C.Diyanet işleri Başkanliĝi) نے اس سال تہران بك فيسٹيول میں ۱۲۰ نئی دينی كتابیں متعارف كروائی ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ديانت پبيليكيشنز تركی كی جانب سے جو جديد كتابیں متعارف كروائی گئی ہیں ان میں سے قرآن كريم كا روسی ترجمہ قابل ذكر ہے جو مترجمين كی ايك جماعت نے مل كر انجام ديا ہے ۔اسی طرح «آداب حج» (Hacci Anlamak)، «آداب روزه»(Orucu Anlamak)، «آداب زكات» (Zekati Anlamak)، «آداب اذان»(Ezani Anlamak) و «آداب دعا»(Duayi Anlamak بھی اس سال كی نئی كتابیں ہی ۔
قابل ذكر ہے كہ دو ہزار تين سو ايرانی ناشرين اور دنيا كے ۶۷ ملكوں سے تعلق ركھنے والے ايك ہزار چھ سو بيرونی ناشرين كی طرف سے چوبيسویں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں چار لاكھ كتابیں پيش كی گئی ہیں ۔ یہ بك فيسٹيول تہران كے مصلا میں ۴ مئی سے ۱۴ مئی تك جاری رہے گا
source : http://www.iqna.ir