اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسلام فوبیا کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے سالانہ اجلاس میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسلام فوبیا کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا گيا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال آمیز اقدامات کی روک تھام اور مختلف تہذیبوں کے مابین پرامن بقائے باہمی کے معیارات کی تقویت کے لۓ مزید کوششیں انجام دی جائیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے بیان میں مزید آیا ہےکہ دہشتگردی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ، اس کا کسی ملک ، دین اور شہریت سے کوئي تعلق نہیں ہے اور اسلامی ممالک اور مسلمان دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔
source : www.abna.ir