اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

یونان کے دارلحکومت میں ایک بار پھرشر پسندوں کا مسجد پر حملہ

رسا نیوز ایجنسی ـ ایتھنز کے جنوبی علاقے کالیتھیا میں واقع ایک مسجد پر گذشتہ روز شب میں چند نامعلوم شر پسندوں نے پیٹرول بموں سے حملہ کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایتھنز کے جنوبی علاقے کالیتھیا میں واقع ایک مسجد پر گذشتہ روز شب میں چند نامعلوم شر پسندوں نے پیٹرول بموں سے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ لیا۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر برگیڈ کا عملہ وہاں پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیاگیا، جبکہ نامعلوم شر پسندوں نے مسجد کی ملحقہ دیوار اور مسجد کے بیرونی دروازے پر اسلام مخالف چاکنگ کی اور مسجد کی کھڑکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب اس شدید انداز سے مسجد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ افراد جو اس کاروائی میں ملوث ہیں انہیں پکڑ کر سخت سزا دی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا خاتمہ ہوسکے ۔

مسجد پر حملے کے اس واقعے کے بارے میں مقامی مبصرین کا کہا ہے کہ یہ واقعہ مصر میں ہونے والے حالیہ فسادات کا رد عمل بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کا تعلق بھی مصر سے ہے ۔

یونان میں موجود تمام دینی جماعتوں نے اس واقعہ پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت یونان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات جو ملک میں باہمی اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچا رہے ہیں فوری روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔ 

یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات سے یونان میں مقیم مسلمان برادری پہلے بھی دوچار رہی ہے اورگذشتہ برس یونان میں ہونے والے قرآن کی بے حرمتی کے سانحہ کے بعد ایسے واقعات میں مزید تیزی آرہی ہے ۔


source : http://www.rasanews.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز
نیویارک، مسجدکی تعمیری کمیٹی سرگرم
مسلمانوں کی آزادی صلبۛ فرانس میں برقعہ پہننے ...
جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ
پاكستان میں اسلام نظام حيات و تعليم كے عنوان سے ...
انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...

 
user comment