بين الاقوامی گروپ : برونائی كے پروفيسر نورا سيما حج عمر نے اسلامی كتب كی تصنيف اور نشر و اشاعت كو معاشرے كے مختلف طبقات كی مشكلات كو برطرف كرنے كے لیے ضروری قرار ديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے پروفيسر نورا سيما كی ذاتی ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے ۲۱ مئی بروز اتوار كو يونيورسٹی میں اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ يونيورسٹی كی سطح پر كتب اور اسلامی مجلوں كی نشر و اشاعت سے اسلامی اصولوں كے مطابق معاشرے كی ثقافت كا رخ موڑنے میں مدد ملتی ہے ۔اس لیے ضروری ہے كہ كتابوں اور مجلوں كی مكمل سرپرستی كی جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس تقريب میں پرفيسر آفرين بن عمر كی كتاب حديث كے ساتھ آشنائی كی رونمائی بھی كی گئی ۔
source : http://www.iqna.ir/