بین الاقوامی: تحقیقاتی ادارے faith matters نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران برطانوی شہریوں میں اسلام کی طرف رجحان میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے thenational سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے تحقیقاتی ادارے " faith matters" نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران 40 ہزار برطانوی مسلمانوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ برطانیہ میں گذشتہ دس سالوں کے دوران دین اسلام کی طرف لوگوں کے رجحان میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سالانہ 5200 افراد اسلام قبول کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والے زیادہ تر افراد سفیدفام برطانوی جوان ہوتے ہیں جن کی عمر 27 سے 30 سال ہوتی ہے۔
source : http://shabestan.net