اردو
Friday 8th of November 2024
0
نفر 0

آئی ایس او 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی

لاہور () امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں مرکزی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی اس حوالے سے مختلف شہروں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا اہتمام کریں رہنمائوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پروگرام میں وحدت کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے عمائدین کو مدعو کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستانی قوم کو یکجہتی کا پیغام جائے مرکزی جنرل سیکرٹری کاکہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی پروگرام کراچی میں منعقد ہوگا جہاں آئی ایس او کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

سیمینارز کے علاوہ کراچی ،اسلام آباد ،جموں ،آزاد کشمیر ملتان اور پشاور میں ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جن میں طلبا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے آئی ایس او کی کانفرنسز میں بھارتی مظالم کی مذمت اور شہدائے کشمیر کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی اس حوالے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہون نے مزید بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی آزاد کشمیر میں میڈیا کے نمائندوں سے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی جموں میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونیوالی ریلی میں بھی شریک ہونگے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دتہ خیل، جھڑپ میں میجر شہید جبکہ پانچ دہشت گرد ...
سالانہ پانچ ہزار برطانوی شہری مسلمان ہوتے ہیں۔ ...
کویت؛ امیر کویت کی موجودگی میں نماز وحدت کا ...
آئی ایس او 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی
جامع ایٹمی سمجھوتے کا مسودہ آئندہ چند دنوں میں ...
اسلامی كتابوں كی اشاعت ؛ آج كی دنيا كے مسائل حل ...
الازہر کے حیرت انگیز بیان پر نجف اشرف کے مرجع ...
ایران کی خارجہ پالیسی حکمت سے بھرپور ہے: سینئر ...
شیخ نمر کو پھانسی دینا آل سعود کی بچگانہ حرکت ہو ...
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے دنيا كے سب ...

 
user comment