سلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمید کے ساتھ دوسرے روز کے مذاکرات سے قبل، نیویارک میں ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے جمعرات کے دن سے حتمی متن کی نگارش سے متعلق مذاکرات کے باضابطہ آغاز کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم نے گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندہ محترمہ ہلگا اشمید کے ساتھ نگارش کا کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں ہمارا اجلاس آٹھ گھنٹے جاری رہا- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جامع سمجھوتے کے اولین مسودے کی تدوین کے کام کو دشوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولین مسودہ، متنازعہ نکات سے بھرا ہوا ہوگا اور ہمارے مطابق اس میں بہت سے مسائل بریکیٹ میں ہوں گے، جن کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا- سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس مسودے کے، ضمیمے بھی ہیں اور ماہرین نے ان ضمیموں پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ مسائل و جزئیات پر بحث کی جاسکے- سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جتنے دن بھی ضروری ہوگا ہم جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے لئے نیویارک میں رہیں گے-
source : abna