سنئیر پاکستانی سفارتکار اور اقوام متحدہ میں تعینات سابق سفیر نے تہران کی جوہری سفارتکاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی متحرک اور حکمت سے بھرپور ہے.
ان خيالات كا اظہار انسٹي ٹيوٹ برائے اسٹريٹجك اسٹڈيز اسلام آباد (ISSI) كے ڈائريكٹر جنرل 'مسعود خان' نے ارنا كے نمائندے كو انٹرويو ديتے ہوئے كيا.
صدر حسن روحاني كي كامياب كاركردگي كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايراني وزير خارجہ اس وقت درست طريقے اور صحيح سمت ميں جوہري مذاكرات كے عمل كو آگے بڑھا رہے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ ميں ہميشہ سے ايراني سفارتكاري كا مداح رہا ہوں، گزشتہ تين دہائيوں ميں ميں نے بہت سے ايراني سفارتكاروں كے ساتھ كام كيا ہے اور ميں ان كي پيشہ ورانہ مہارت كي بہت عزت كرتا ہوں.
مسعود خان نے اس بات پر زور ديا يہ بات بہت اہم ہے كہ امريكہ اور ايران جوہري معاہدے تك پہنچنے كے لئے اپني كوششيں جاري ركھيں كيونكہ اس معاہدے سے دونوں ممالك كے درميان تعلقات كا ايك نيا دور رقم ہوگا.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور امريكہ كو چاہئے كہ جوہري معاہدے تك پہنچنے كے لئے ان آخري گھڑيوں كا بھرپور فائدہ اٹھائيں تا كہ خطے ميں امن اور استحكام لايا جاسكے.
source : abna