ين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر « ژنويليه »(Gennevilliers) كی اسلامی انجمن " الھدٰی " نے مسلمانوں كو ۱۵ جولائی كی احتجاجی ريلی میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-el-houda»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن اسلامی الھدی اور ژنويليه »(Gennevilliers) كی مسجد كے مسئول نے مسلمانوں كو روز جمعہ شہری انتظامیہ كے دفتر كے سامنے مقامی شہری انتظامیہ كی جانب سے مسلمانوں كے عبادتی مراكز كو بند كرنے پر مشتمل پاليسيوں كے خلاف احتجاج ريكارڈ كروانے كے لیے ريلی میں مدعو كيا ہے ۔
انجمن اسلامی الھدٰی نے قبل ازیں فرانس كے وزير مملكت «كلود گئان»، كے نام ايك خط میں اس ظالمانہ اقدام كے خلاف اپنے احتجاج سے آگاہ كيا تھا ليكن انہوں نے اس خط كی كوئی پرواہ نہیں كی
قابل ذكر ہے كہ مسجد الھدٰی كو ۱۹۸۱ء میں تعمير كيا گيا تھا ليكن اب مقامی انتظامیہ اس عبادتی مقام كو ختم كرنا چاہتی ہے ۔
source : http://www.iqna.ir