بين الاقوامی گروپ : فلسطين كا مسئلہ اور قدس كی آزادی نماز ، روزے اور جہاد كی مانند ہمارے دين كا حصہ ہے اور ہمارے لیے ضروری ہے كہ ہم قدس شريف كی آزادی كے لیے اپنی مادی ، سياسی اور میڈيا ذمہ دارياں پوری كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : سب كے لیے ضروری ہے كہ اپنی اپنی مادی، سياسی اور میڈيا ذمہ داريوں كو پورا كرتے ہوئئے قدس شريف كی آزادی كو اپنے دين كا حصہ قرار دیں ۔
سيد حسن نصر اللہ نے بيت المقدس سميت پوری فلسطينی سرزمين میں بطور كامل یہودی آباد كاری كے خطرناك منصوبے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آج پورے مشرق وسطی میں تمام مشكلات كی اصل وجہ جعلی صیہونی رياست اسرائيل ہی ہے ۔
source : http://www.iqna.ir