قرآن كريم كا خطی اور ۵۰۰ سالہ قديم و نادر نسخہ مانچسٹر يونيورسٹی برطانیہ كے زير اہتمام انٹرنیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
ابنا: مانچسٹر يونيورسٹی كے ترجمان نے ۲۶ اكتوبر بدھ كو اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ خطی نسخہ قرآن كريم كے اہم ترين خطی نسخوں میں سے ايك ہے كہ جسے انٹرنیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ خوبصورت نسخہ تقريبا ۵۰۰ سال پہلے ہاتھ سے لكھا گيا تھا ليكن اس گراں قدر نسخے كو خستگی اور صفحات كی نازكی كے باعث ابھی تك نمائش كے لیے پيش نہیں كيا گيا ۔
source : http://www.abna.ir