اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

حرم امام رضا(ع) میں ائرلینڈ کے ایک عیسائی جوان نے شیعہ مذہب قبول کیا

قدس رضوی کے شعبہ غیر ایرانی زائرین سے متعلقہ امور کے عہدہ دار نے حرم مطہر میں پیغمبر اکرم(ص) کے ایام ولادت میں ائر لینڈ کے ایک عیسائی جوان کے شیعہ ہونے کی خبر دی ہے۔
حجۃ الاسلام علی باقری نے کہا: ''جونر‘‘ نامی ۳۰ سالہ عیسائی جوان جو ہفتہ وحدت میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں آیا ہوا تھا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس جوان نے پہلے سے اسلام اور شیعہ مذہب کے بارے میں کافی جانکاری حاصل کر رکھی تھی اور وہ دین اسلام کو کامل دین سمجھتا تھا لہذا ان ایام میں حرم مطہر کے شعبہ غیر ایرانی زائرین کے امور کی رہنمائی سے یہاں پر آیا اور شیعہ مذہب قبول کیا جبکہ اس نے اپنا نام بدل کر ''یاسر‘‘ انتخاب کیا۔
حجۃ الاسلام باقری نے ہفتہ وحدت میں اس سال حرم مطہر میں اہل سنت کی حاضری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سال بیرون ملک سے اہل سنت برادران نے کافی مقدار میں حرم رضوی کے پروگراموں میں شرکت کی اور شیعہ برادران کے ساتھ اتحاد اور اتفاق کا نمونہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال ہفتہ وحدت میں اسٹریلیا سے ۴۵ افراد پر مشتمل ایک ایسے کاروان نے حرم مطہر میں حاضری دی جو تازہ شیعہ ہوا تھا جبکہ انہیں ایام میں امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، ائرلینڈ اور جرمنی کے ۹۰ غیر مسلمانوں نے بھی حرم مطہر کا دورہ کیا۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یہودی مذہبی رہنماؤں سمیت 60 یہودیوں کا مسجد ...
صومالیہ: متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قریب ...
مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ ...
حرم امام رضا(ع) میں ائرلینڈ کے ایک عیسائی جوان نے ...
روس كے شہر "نوگينسك"میں نئی مسجد كا افتتاح
برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
یمن: تحریک انصاراللہ کا عبوری حکومت کی تشکیل کا ...
پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ...
امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ...
دين اسلام، ليبيا ميں قانون کي بنياد ہوگ

 
user comment