بین الاقوامی: یہودی مذہبی رہنماؤں سمیت 60 یہودیوں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے مذہبی رہنماؤں کی سربراہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 60 کے قریب تھی جن میں یہودی خاخام بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس حملہ کے بعد مسجد الاقصی کے باہر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مسلمانوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مدد کی اپیل کی ہے کہ انہیں یہودیوں کے آئے روز حملوں سے بچایا جائے۔
source : http://shabestan.net