ثقافتی گروپ:روس كے شہر "نوگينسك" میں ۲۹ اكتوبر كو ايك مسجد كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں روس میں اسلامی ممالك كےسفراء نےشركت كی ہے۔
الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس میں كويت كے سفير "ناصر المزين" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ روس میں ديگر اديان كے پيروكاروں كی طرح مسلمان بھی سماجی آزادی كی نعمت سے بہرہ مند ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روسی حكومت مختلف اديان كے پيروكاروں كو درپيش مشكلات كے خاتمے كے لئے پر عزم ہے تاكہ وہ آزادی كے ساتھ اپنے مذہبی اعمال كو انجام دے سكیں۔
روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ "راويل گاين الدين" اور نوگينسگ شہر كے مٹر "ولادمير لاپٹوف" بھی اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں موجود تھے۔
source : http://www.iqna.ir