اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موگادیشو سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ موگادیشو کے جنوب میں یہ کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی سیکورٹی فورس کی گاڑی سے ٹکرا دی- اس کار بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے- رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ موگادیشو میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قریب ہوا- ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کے جنوب میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کے جنوب میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
source : abna