بين الاقوامی گروپ : "آج كی جماعتیں اور ايمان" نامی تحقيقاتی گروپ نے ايك رپورٹ كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ امريكہ میں گزشتہ ١۰ سالوں كے دوران مساجد كی تعداد میں ۷۴ فيصد اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lalibre»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "۲۰١١ء میں امريكی مساجد" كے عنوان سے منتشر ہونے والی اس رپورٹ میں "آج كی جماعتیں اور ايمان" نامی تحقيقاتی گروپ نے تاكيد كی ہے كہ اس وقت امريكہ كی پچاس رياستوں میں دوہزار چھ سو مساجد فعال ہیں درحالنكہ كہ سال ۲۰۰۰ء سے قبل ان مساجد كی تعداد صرف ١۲۰۹ تھی ۔
واضح رہے كہ منتشر ہونے والی یہ رپورٹ گزشتہ دس سالوں كے دوران امريكہ میں مساجد كی ناقابل يقين افزائش كی نشاندہی كر رہی ہے اور اس اضافے كا سبب امريكہ میں آباد ہونے والے عراق ، صومالیہ ، بوسنيا اور افريقہ كے مہاجرين ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس رپورٹ كے مطابق امريكہ میں مقيم اكثر جوان مسلمان معتقد ہیں كہ امريكی حكام اسلام مخالف ہیں ليكن اس كے باوجود یہ مسلمان جوان اسلامی فعاليتوں سے دستبردار نہیں ہو نگے ۔
source : http://www.iqna.ir