بين الاقوامی گروہ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے كل ۶ اپريل كو امريكی شدت پسند پادری كے ہاتهوں امريكہ كی رياست فلوریڈا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے
ايران كی خبر رساں ايجنسی اكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی كونا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنزل بان كی مون نے یہ اشارہ كرتے ہوئے كہ مقدسات كی توہين كسی بهی دين كے لیے قابل قبول نہیں ہے، امريكی پادری كے اقدام كی مذمت كی ہے.
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنزل نے گزشتہ كل ٹيری جونز كی جانب سے قرآن كريم كا نسخہ نذر آتش كرنے كے سانحےكا جائزہ لينے كی غرض سے اقوام متحدہ كے دفتر میں او آئی سی كے نمائندوں كہ جو مصر ، مراكش ، پاكستان ، ايران ، تاجكستان اور فلسطين كے دائمی مبصرين پرمشتمل ہے ، كے ساته ايك مشتركہ میٹنگ میں شركت كی ۔
source : http://www.iqna.ir/