کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک اعلی سیکیورٹی افسر نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ سامرا کے قریب عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے داعش دہشتگرد عناصر کو، جو شہر سامرا پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، حملہ کرکے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا- اس موقع پر فریقین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اس دہشتگرد گروہ کے نوّے سے زائد عناصر ہلاک ہوگئے- داعش دہشتگرد گروہ کے ہلاک ہونے والے عناصر میں ان کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے- اس کاروائی میں عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے داعش دہشتگرد گروہ کی سات گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا- حالیہ چند مہینوں کے دوران عراقی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کرد پیشمرگہ ملیشیا اور عوامی رضاکاروں کی مدد سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بہت سے علاقوں کو اس دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرایا ہے جہاں سے داعش دہشتگرد عناصر کا اب مکمل صفایا کردیا گيا ہے- واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے، جسے یورپ و امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی حمایت حاصل رہی ہے، عراق و شام میں ہولناک طریقے سے عوام اور بے گناہ شہریوں کا بہیمانہ قتل عام کیا ہے-
source : www.abna.ir