سماجی: صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں دس ہزارقرآنی سکول سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جن میں سے ایک ہزارپچاس قرآنی سکول صوبہ خراسان رضوی میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مشہد مقدس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ تعلیم کے سربراہ محمد تقی فخریان نے ۲۳اگست کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال قائد انقلاب اسلامی نے معاشرے میں قرآن کریم کے قراء کی کمی کی طرف اشارہ فرمایا تھا کہ البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں تلاوت قرآن کریم کی ثقافت میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں دس ہزارقرآنی سکول سرگرم عمل ہیں جن میں سے ایک ہزارپچاس قرآنی سکول صوبہ خراسان رضوی میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
فخریان نے کہا ہے کہ اگرہم چاہتے ہیں کہ معاشرے میں تلاوت قرآن کریم کی ثقافت رائج ہوجائے توہمیں چاہیے کہ ابتدائی سکولوں سے ہی بچوں کوقرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے اوراس مسئلے میں محکمہ تعلیم کی نگاہ انتہائی دقیق ہے اوروہ اس سلسلے میں اہم بنیادی کام کررہا ہے
source : http://shabestan.net