اردو
Thursday 26th of December 2024
0
نفر 0

شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید

ایرانی ذرائع کے مطابق شام میں سرگرم دھشتگردوں کے مدمقابل حرم اہل بیت(ع) کے محافظین کی رہنمائی کرنے والے ایرانی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں
شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید
ایرانی ذرائع کے مطابق شام میں سرگرم دھشتگردوں کے مدمقابل حرم اہل بیت(ع) کے محافظین کی رہنمائی کرنے والے ایرانی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق شام میں سرگرم دھشتگردوں کے مدمقابل حرم اہل بیت(ع) کے محافظین کی رہنمائی کرنے والے ایرانی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
شام کے صوبہ درعا کے علاقے بصر الحریر میں دھشتگردوں کے ساتھ ہوئی ایک شدید جھڑپ میں اتوار کے روز ’’جنرل ہادی کجباف‘‘ شہید ہو گئے۔
سوشل میڈیا میں تکفیری ٹولوں سے وابستہ گروپوں میں دھشتگردوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شہید جنرل ہادی کجباف کا جسد ان کے اختیار میں ہے۔
شہید کجباف ان افراد میں سے ہیں جو شام میں حرم اہل بیت(ع) پر تکفیری جارحیت شروع ہونے کے ابتدائی ایام میں شام پہنچ کر تکفیریوں سے مقابلے کے لیے مصروف جنگ ہو گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی کی سپاہ پاسداران کے آرمی چیف محمد علی جعفری نے ایرانی سال کے مطابق ۲۶ شہریور ۱۳۹۱ کو اعلان کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے یہ فخر ہے کہ وہ شام میں موجود اہل بیت اطہار(ع) کے روضوں کی حفاظت کے لیے اپنا جانی و مالی سرمایہ لٹائے اور انہیں تکفیریوں کے گزند سے محفوظ رکھے۔

 


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آسڑيا ؛ اسلام كی مقبوليت میں اضافہ
مصرمیں صرف شریعت اسلامی کانفاظ
عالم اسلام كے پبلشرز امن كے منادی بن سكتے ہیں
مسلمانوں كے عبادی مراكز پر دھماكے عالمی استكبار ...
سعودی فضائیہ پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ
مشہد مقدس کی مساجد میں زیارت کے موضوع پر۸۸۰ ...
قراقرم یونیورسٹی گلگت میں شیعہ طلباء کے خلاف ...
عرا ق، سامرا کے قریب درجنوں داعشی واصل جہنم
شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...

 
user comment