اردو
Thursday 26th of December 2024
0
نفر 0

ایرانی عوام ذلت و خواری کے ساتھ حج نہیں کر سکتے: آیت اللہ مکارم شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے سعودی حاکم کی جانب سے اس سال ایرانیوں کے لیے حج کے حوالے سے ضروری تعاون نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نامساعد حالات میں ہمیں اس بات کا منتظر بھی نہیں رہنا چاہیے کہ و
ایرانی عوام ذلت و خواری کے ساتھ حج نہیں کر سکتے: آیت اللہ مکارم شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے سعودی حاکم کی جانب سے اس سال ایرانیوں کے لیے حج کے حوالے سے ضروری تعاون نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نامساعد حالات میں ہمیں اس بات کا منتظر بھی نہیں رہنا چاہیے کہ وہ حج کے لیے ہماری درخواست قبول کریں۔
یہ بات انہوں نے ایران کے وزیر ثقافت ڈاکٹر علی جنتی کے ساتھ ہوئی ایک ملاقات میں کہی۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ ایرانی لوگ بھی ذلت کے ساتھ حج پر جانے کے لیے راضی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکام خود کو حرمین شریفین کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں لیکن وہ سیاسی معاملات میں، یمن، شام اور عراق کا بدلہ ایران سے لینا چاہتے ہیں اور ایرانیوں کو حج سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے علاقے میں ایران کی موقعیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں ایران کی حیثیت مرکزی حیثیت ہے حتیٰ دشمن بھی اس چیز کو درک کر چکا ہے لہذا ہمیں امریکہ اور اس کے کٹھ پتلی ملکوں کے سامنے خود کو نہیں جھکانا چاہیے خدا اور پیغمبر اکرم(ص) بھی اس کام سے راضی نہیں ہوں گے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے وزیر ثقافت کو زور دے کر کہا ہے کہ ہم کبھی بھی سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکیں گے چاہے ہمیں اس سال حج چھوڑ دینا پڑے ہم وہ حج چاہتے ہیں جس میں حجاج کو عزت اور سربلندی کی نگاہ سے دیکھا جائے اور حاجیوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا جائے


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آسڑيا ؛ اسلام كی مقبوليت میں اضافہ
مصرمیں صرف شریعت اسلامی کانفاظ
عالم اسلام كے پبلشرز امن كے منادی بن سكتے ہیں
مسلمانوں كے عبادی مراكز پر دھماكے عالمی استكبار ...
سعودی فضائیہ پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ
مشہد مقدس کی مساجد میں زیارت کے موضوع پر۸۸۰ ...
قراقرم یونیورسٹی گلگت میں شیعہ طلباء کے خلاف ...
عرا ق، سامرا کے قریب درجنوں داعشی واصل جہنم
شام میں حرم اہل بیت(ع) کے محافظ ایرانی کمانڈر شہید
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...

 
user comment