بین الاقوامی: شام میں موجود دہشتگرد گروپوں نے اپنی دہشتگردی کی سرگرمیوں کوجاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہرپرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور۱۵افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشتگرد افراد نے اس ملک میں اپنے حملوں کوجاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ دمشق میں حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اورپندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
باخبرذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ بم گزشتہ رات کوحضرت زینب سلام اللہ علیہا کے نزدیک پھٹا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ہے اوراس کے علاوہ اس کے اطراف کی عمارتوں اورقریب کھڑی گاڑیوں کوبہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
شام میں موجود دہشتگردوں نے یہ حملہ ایسے وقت میں انجام دیا ہے کہ طے یہ پایا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران وہ لوگوں اورحکومتی فورسز پراپنے حملوں کوبند کردیں گے اسی وجہ سے وہ کوفی عنان کے منصوبے سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔
source : http://shabestan.net/